پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سے مذکرات کی خواہشمند پارٹی کے ساتھ بات چیت نا ممکن، پیپلز پارٹی نے اشارہ دے دیا

سب جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا، کوئی بھی اکیلے مسائل کا حل نہیں نکال سکتا

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسٹیبلشمنٹ سے مذکرات کی خواہشمند پارٹی کے ساتھ بات چیت نا ممکن، پیپلز پارٹی نے اشارہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خور شید شاہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش مند پارٹی کےساتھ معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سب جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا، کوئی بھی اکیلے مسائل کا حل نہیں نکال سکتا۔

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوال پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم نے پہلے پی ٹی آئی کو حکومت سازی کی دعوت دی جو انہوں نے مسترد کر دی، مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور دیرپا حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہشمند پارٹی کے ساتھ معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، معاملات کو سدھارنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ پارلیمنٹ کا راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا عدلیہ کے ساتھ ظلم خود عدلیہ نے شروع کیا اور اب یہ عدلیہ کو ہی ختم کرنا ہو گا، ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ نے فردِ واحد کے حکم کو متفقہ آئین پر ترجیح دی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا آمروں کو ماورائے آئین تحفظ دینے سے جمہوریت کو پنپنے کا موقع نہیں ملا، جو بہتر فیصلے کرے گا وہ عوام کی نظروں میں معتبر ہو گا، اُس پر تنقید نہیں ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button