پاکستان

اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے معافی کا مطالبہ، عمر ایوب کا کرارا جواب

ہم پر تشدد ہوا ہے اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں ہم کس چیز کی معافی مانگیں' شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے: عمر ایوب

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز) اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے معافی کے مطالبے پر پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کرارا جواب دیتے ہوئے بڑا بیان داغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پر تشدد ہوا ہے اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں ہم کس چیز کی معافی مانگیں’ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو آج شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور شیر افضل مروت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر بوگس مقدمات ہیں اور اب ہم شامل تفتیش ہونے جارہے ہیں، ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا، موجودہ حکومت کے خلاف عدالتوں میں رٹ دائر کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم پر تشدد ہوا ہے اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں ہم کس چیز کی معافی مانگیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button