پاکستان

اسٹیٹ بینک آج دنیا کا جدیدترین بینک بن چکا،دعویٰ کردیا گیا

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آج جدید ترین بینک بن چکا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اب جدید ترین بینک بن چکا،یہ بات گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمدیوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کو بتائی،رپورٹ کے مطابق یوم آزادی پر اسٹیٹ بینک میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آج جدید ترین بینک بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کااسٹیٹ بینک کے قیام میں کلیدی کردار رہا، قائد علالت کیباوجوداسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ زری پالیسی بنانے اس پر عمل کرنے میں اسٹیٹ بینک خودمختار ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستانی معیشت پر مشکل وقت رہا، آئی ایم ایف پروگرام سے مسائل حل کرنے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے دوران خطاب بتایا کہ ڈیجیٹل بینکاری پر 5 لائسنس جاری کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button