پاکستان

اس بارعید کےبعد قربانی ہوگی اورکھال سمیت ہوگی،شیخ رشید نے پھر دعویٰ کردیا

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نےکہا ہےکہ جب تک بیگناہ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے، عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)اس بارعید کےبعد قربانی ہوگی اورکھال سمیت ہوگی،شیخ رشید نے پھر دعویٰ کردیا، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نےکہا ہےکہ جب تک بیگناہ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے، عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔ اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 500 آدمیوں کو جھوٹے کیسز میں اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے، اس عید پربیگناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک بیگناہ لوگ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے تو عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔

ایک سوال کےجواب میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نےکہا کہ نوازشریف اب میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں، میں نے سیاست سےکنارہ نہیں کیا بلکہ 2 مہینےتک سائیڈ پرہوں۔ شیخ رشید نےکہا کہ 2 مہینےسیاسی طورپراہم ہیں، ان میں چور لٹیروں کی سیاست کا فیصلہ ہوگا، اس بارعید کے بعد قربانی ہوگی اورکھال سمیت ہوگی، قصائی کا انتظام ہو گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں پر کہا کہ حکومت کو نہ یو اے ای، نہ سعودی عرب اور نہ ہی چین سے پیسے ملے۔ قومی ٹیم کی بھارت سے شکست پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا فائنل میچ کل تھا جس میں ہم ہار گئے، بھارت سے شکست پر پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، جس طرح ہر صبح ملک میں بری خبر آتی ہے یہ بھی بری خبر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button