پاکستان

اعتزاز احسن نے عمران خان کو زرداری سے ملنے کا مشورہ دیدیا

بانی پی ٹی آئی صدر زرداری سے مل لیں، میرا خیال ہے وہ ان کیلئے بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں، عمران خان کا معاملہ یہ ہے کہ ہم نے چوروں سے نہیں ملنا: اعتراز احسن

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اعتزار احسن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو صدر مملکت آصف علی زراری سے ملنے کا مشورہ کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ جج پی ٹی آئی کے نہیں، یہ جج آزاد ہیں یا حکومت کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی صدر آصف زرداری سے مل لیں، میرا خیال ہے صدر زرداری بانی پی ٹی آئی کیلئے بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معاملہ یہ ہے کہ ہم نے چوروں سے نہیں ملنا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ انسان کونرم مزاج ہوناچاہیے یہ نہیں کہ اس سے بات نہیں کرنی اس سے بات نہیں کرنی، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات ہر ایک سے کرو، مانو کسی کی بھی ناں، عمران خان نے کافی سخت پالیسی بنالی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو جلدی جیل سے باہرآتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لییخود رکاوٹیں کھڑی کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button