پاکستان

افغان شہریوں کی پاکستان سےواپسی پرطالبان حکومت کیا کرے گی؟عمر چیمہ کی چونکا لینے خبر

سینئرصحافی عمرچیمہ  نےاپنی رپورٹ میں اہم انکشافات کیےہیں ۔ رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کو افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے واپسی پرتشویش ہے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)افغان شہریوں کی پاکستان سےواپسی پرطالبان حکومت کی کرے گی؟عمر چیمہ کی چونکا لینے خبر، سینئرصحافی عمرچیمہ  نےاپنی رپورٹ میں اہم انکشافات کیےہیں ۔ رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کو افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے واپسی پرتشویش ہے۔ حال ہی میں کابل کا دورہ کرنےوالےجمعیت علمائےاسلام (سمیع) کےوفد کےایک رکن نے بتایا ہےکہ افغانستان میں طالبان حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کو پاکستان کےاندرحملوں کیلئےافغان سرزمین استعمال کرنےکیخلاف سختی سےخبردارکیا ہےاورکہا ہےکہ ایسی کارروائیوں سےدونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات کمزورہوئےہیں۔

 رپورٹ کے مطابق وفد نے مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق کی زیر قیادت یہ دورہ کیا جس کا انتظام انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کے سربراہ اسرار مدنی نے کیا تھا۔ اسرار مدنی نے طالبان حکومت کے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالات سابقہ میٹنگ کے بعد سے بہتر ہوئے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور بالخصوص حقانی نیٹ ورک والوں کا خیال ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی بحالی سے حالات مزید بہتر ہوں گے۔ پاکستانی حکام کی سوچ اس رائے کے برعکس ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ٹی ٹی پی نے ماضی میں مراعات حاصل کیں، اپنے قیدیوں کو پاکستانی جیلوں سے رہا کرایا اور اپنے اپنے علاقوں کو چلے گئے لیکن یہ لوگ پر امن نہیں رہے۔

ی رپورٹ کے مطابق  مدنی کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کو افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے جلد بازی میں واپسی کے معاملے پر تشویش ہے۔ جو لوگ 20 تا 40برسوں بعد لوٹ رہے ہیں وہ اپنے آبائی علاقوں میں بھی اجنبی ہیں۔ افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملاّ ہیبت اللہ نے کچلاک (کوئٹہ) کے ایک مدرسے میں 15 سال گزارے جہاں وہ شیخ الحدیث کے طور پر معلم تھے۔ مولانا عبدالحکیم حقانی (چیف جسٹس افغانستان) پشتون آباد (کوئٹہ) کے ایک مدرسے میں معلم تھے۔ افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی کوئٹہ میں مقیم تھے، وزیر برائے پناہ گزین خلیل الرحمان حقانی پشاور میں رہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button