پاکستان

افواہیں ایک بارپھردم توڑگئیں،مریم نوازکی تقریب حلف برداری میں پارٹی رہنماؤں سمیت شریف خاندان کی بھرپورشرکت

مریم نواز کی تقریب حلف برداری میں سابق وزراء اعظم میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف اور سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سمیت شریف خاندان کے متعدد افراد نے بھرپور شرکت کی

لاہور(کھوج نیوز)افواہیں ایک بارپھردم توڑگئیں،مریم نوازکی تقریب حلف برداری میں پارٹی رہنماؤں سمیت شریف خاندان کی بھرپورشرکت،رپورٹ کے مطابق شریف خاندان میں کشیدگی اور اختلافات کی افواہیں ایک بارپھردم توڑگئیں ۔پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریب حلف برداری میں سابق وزراء اعظم میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف اور سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سمیت شریف خاندان کے متعدد افراد نے بھرپور شرکت کی ،اس موقع پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر بیٹے جنید صفدر نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مریم نواز سے سے بحثیت وزیراعلیٰحلف لیا۔

تقریب میں شرکت کرنے والے تمام نون لیگی رہنماؤں نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔حلف اُٹھانے کے بعد مریم نواز سب سے پہلے اپنے والد میاں نوازشریف سے بغلگیر ہوئیں اور ان کے ماتھے پر بوسہ دیا،بعد ازاں مریم نوازاپنے چچا میاں شہبازشریف کے گلے لگ گئیں جنھوں نے انھیں گلے لگا کر وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔مریم نواز نے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے بھی بغلگیر ہوئیں اور ان سے مبارکباد وصول کی۔

مریم نواز کی تقریب حلف برداری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جن اہم رہنماؤں نے شرکت کی ان میں خواجہ آصف ،خواجہ سعد رفیق ،خرم دستگیر،،شائستہ پرویز ملک،مصدق ملک ،پرویز رشید،مریم اورنگزیب،طاہرہ اورنگزیب، عون چوہدری،علی حیدر گیلانی،اور سردار ایاز صادق سمیت بہت سے دیگر افراد شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button