پاکستان

اقتدار کا بٹوارہ، شہباز شریف نے نوازشریف کو صاف لفظوں میں بتا دیا

وزارت اعلیٰ پنجاب کا منصب کا حق دار صرف اور صرف حمزہ شہباز ہے ، مریم نواز کو وفاق میں ایڈجسٹ کیا جائے: شہباز شریف کا نوازشریف کو دوٹوک پیغام

مری (کھوج نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی سربراہی میں مری میں خاندانی افراد پر مشتمل اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پرویز رشید نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران عام انتخابات کے بعد وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے بہت سے امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی میاں نوازشریف پر واضح کیا کہ وہ تخت پنجاب میں کسی کو بھی شریک اقتدار نہیں بنائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب پر حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ ہر صورت میں دی جائے گی۔ انہوں نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کی اور کہا کہ پارٹی قائد مریم نواز کو وفاق میں ایڈجسٹ کریں۔ پنجاب پر صرف اور صرف حمزہ شہباز کا قبضہ اور حکومت ہوگی۔اس حوالے سے اجلاس کے دوران میاں شہباز شریف نے پرویز رشید اور اسحاق ڈار کی وضاحتیں اور ترجیحات سننے سے بھی صاف انکار کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button