پاکستان

الیکشن میں مبینہ دھاندلی’ فضل الرحمن نے سندھ اسمبلی کا گھیرائو کر لیا

حلقہ بندیوں پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے اعتراضات کیے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اعترضات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیے تھے: راشد محمود سومرو

کراچی(کھوج نیوز) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرنے اورکسی نومنتخب رکن کو حلف نہ اٹھانے دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے جے یو آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ کل گھوٹکی کے کارکنان،کشمور اور سکھر کے مقام پر سندھ پنجاب کے بارڈر کو بند کریں گے، سندھ سے کوئی گاڑی پنجاب اور پنجاب سے سندھ داخل نہیں ہوسکے گی، کل پیر پگارا کے احتجاج میں بھی شرکت کریں گے۔

راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے اعتراضات کیے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اعترضات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیے تھے، 2008 سے ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے، رفتہ رفتہ ہمارے حجم کو کم کیا گیا، ہمیں 2024 میں اسرائیل کے خلاف کھڑے ہونیکی سزا دی گئی، ہمیں افغانستان اور پاکستان میں امن کی سزا دی گئی، اگر امن کے لیے کھڑا ہونا جرم ہے تو ہم مجرم ہیں۔ جے یو آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کے تمام حلقے کھولے جائیں اور انگوٹھوں کے نشان کو چیک کیا جائے، جس دن سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوگا ہم سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے، ہم کسی کو حلف اٹھانے نہیں دیں گے، ہم پارلیمانی انداز میں چلنا چاہتے ہیں، ہمیں پر امن رہنے دیں ہم جمہوری انداز میں حق مانگتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button