پاکستان

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو زور دار دھچکا دے دیا

انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان لینے کیلئے نااہل ہو سکتی ہے' پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021 کو متوقع تھے، الیکشن کمیشن نے کئی نوٹسز جاری کیے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو زور دار دھچکا دے دیا ‘انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 4 اگست کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل ہو سکتی ہے۔ عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021 کو متوقع تھے، الیکشن کمیشن نے یاد دہانیوں کے نوٹسز جاری کیے، جون 2022 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا لیکن اب مزید توسیع نہیں ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ترمیم شدہ آئین کی کاپی جمع کروائی جو ناکافی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 اگست کو جواب کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button