پاکستان

الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا

الیکشن کمیشن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی: ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کو بلے کا نشان دینے کی تردید ہوئے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں پرویز خٹک کے اس دعوے کی تردید کردی گئی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button