پاکستان

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز پر بڑی پابندی عائد کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی عائد کردی

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز پر بڑی پابندی عائد کر دی جس کے بعد افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈی سیز اور اے ڈی سیز کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق ڈی آر او، آر او، اے آر او کی تقرری کے باعث ٹرانسفرپوسٹنگ پر پابندی عائد کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button