پاکستان

الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو انتخابات کروانے کا اعلان ؟ سب ہکا بکا رہ گئے

الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن والے دن پاور ڈویژن کو بجلی کی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خط بھی لکھ دیا ہے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر’ انٹر نیوز) الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو انتخابات کروانے کا اعلان ؟ سب ہکا بکا رہ گئے ‘ الیکشن کمیشن نے پاور ڈویژن کو 14 مئی کو پنجاب میں صوبائی انتخابات پربجلی کی بحالی یقینی بنانے کی ہدائت کی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر (کوآرڈنیشن) ای سی پی نے سیکرٹری پاور ڈویژن کو خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے منظور شدہ شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات14 مئی کو صبح8سے شام 5 بجے تک ہوںگے۔پولنگ کے دن گنتی کا عمل مکمل ہونے تک پنجاب میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ضروری ہے۔ ای سی پی نے سیکرٹری پاور ڈویژن کوکہا کہ حلقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ کوارٹر کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button