پاکستان

الیکشن کمیشن کا نوٹس، انتخابات کیلئے مختص فنڈز جاری کرنے کا اعلان

فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے: امداد اللہ بوسال

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن کا نوٹس، انتخابات کیلئے مختص فنڈز جاری کرنے کا اعلان ‘ سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دو دن میں مختص انتخابی فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے مختص فنڈز ریلیز نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وزارت خزانہ کو طلب کیا تھا۔ فنڈز کی ریلیز نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکرٹری وزارت خزانہ امداداللہ بوسال الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال کا الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا جو 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا۔ ان کا کہنا تھا فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ سیکرٹری وزارت خزانہ کا کہنا تھا ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے، جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button