پاکستان

الیکشن کیس، سپریم کورٹ نے حکم نامہ میں کیا لکھا؟ تفصیل آگئی

امید کرتے ہیں کہ انتخابات کی تاریخ کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا، انتخابات کی تاریخ کا تعین کر کے عدالت کو 3 نومبر کو آگاہ کیا جائے: سپریم کورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامہ میں کیا لکھا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 90 روز میں عام انتخابات کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے عدالت میں بیان دیا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہو جائیں گی اور انتخابات 11 فروری کو کرائے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے الیکشن کیس کے حکم نامہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کا عمل چل رہا ہے جوکہ30 نومبر کو مکمل ہوگا پھر حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 5 دسمبر کو ہوگی،حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے پر الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا۔ سپریم کورٹ کے حکم نامہ میں کہا گیا کہ انتخابی پروگرام 29 جنوری تک مکمل ہوگا، الیکشن کمیشن نے بتایاکہ عوامی شمولیت بڑھانے کیلئے عام انتخابات اتوار کو رکھیں گے، ٹائم فریم کے مطابق پہلا اتوار 4 فروری کو بنتا ہے، سیاسی جماعتوں کو منشور عوام کو دینے کیلئے الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو الیکشن کی تجویز دی۔

سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صدر مملکت سے آج ہی ملاقات کرے اور عام انتخابات کی تاریخ طے کرے، اٹارنی جنرل صدر مملکت سے الیکشن کمیشن کی ملاقات کا انتظام کریں، اٹارنی جنرل اس عدالت کا 23 اکتوبر کا حکم نامہ صدر کو دیں اور معاونت کریں۔ سپریم کورٹ کے حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ امید کرتے ہیں کہ انتخابات کی تاریخ کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا، انتخابات کی تاریخ کا تعین کر کے عدالت کو 3 نومبر کو آگاہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button