پاکستان

امریکا، سعودی عرب جوہری معاہدہ، مشرقی وسطیٰ میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع؟

امریکا، سعودی عرب جوہری معاہدہ، مشرقی وسطیٰ میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع؟

کراچی (کھوج نیوز) امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدہ کے بعد کیا مشرقی وسطیٰ میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہو جائے گی؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کو خدشہ ہے کہ سعودی عرب اپنے ایٹم بم تیار کرنے کے لئے امریکی مدد سے چلنے والے سویلین نیوکلیئر انرجی پروگرام کا استعمال کر سکتا ہے۔گزشتہ ہفتے متعدد میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب اور امریکا اپنے میگا ڈیل (عظیم معاہدے)کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں چونکہ یہ ڈیل، ایٹمی پروگرام، باہمی دفاعی معاہدہ اور مصنوعی ذہانت جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کے ذریعے امریکا اور سعودی عرب کو کئی اہم طریقوں سے قریب تر کر دے گا، اس لیے اس کے لیے میگا ڈیل یا عظیم معاہدہ جیسے الفاظ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کے معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کے ساتھ اب تک جوڑ کر دیکھا جاتا رہا ہے، تاہم اب چونکہ سعودی عرب کا اصرار اس بات پر ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی طرح کا نارملائزیشن کا عمل اسی صورت میں ممکن ہے، جب تل ابیب فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے، لیکن اسرائیل اس بات پر مصر ہے کہ وہ ایسا نہیں کرے گا، اس لیے اب اس شرط کو ترک کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button