پاکستان

امریکی دھمکیاں جوتے کی نوک پر ، شہباز شریف نے چین سے دوستی کرلی؟

امریکہ نے پاکستان کو سی پیک منصوبوں کے حوالے سے بھی خبردار کیا کہ اس سے چین کو تو فائدہ پہنچے گا لیکن اس سے پاکستان کو طویل المدتی معاشی نقصان ہو سکتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے امریکی دھمکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے چین سے دوستی کرلی ہے؟ جس کے بعد یورپی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چین کے ساتھ بڑھتے اقتصادی و دفاعی تعلقات پر امریکہ تنبیہ کرتا رہا ہے۔امریکہ نے پاکستان کو سی پیک منصوبوں کے حوالے سے بھی خبردار کیا کہ اس سے چین کو تو فائدہ پہنچے گا لیکن اس سے پاکستان کو طویل المدتی معاشی نقصان ہو سکتا ہے۔ایسے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے بڑھتے تنا اور پاکستان پر امریکہ دبا کے ہوتے ہوئے اسلام آباد کے لیے بیجنگ سے معاشی و دفاعی تعاون کو بڑھانا آسان نہیں ہو گا۔نغمانہ ہاشمی کہتی ہیں کہ اگر امریکہ اور چین کے درمیان تنازع بڑھتا ہے تو یہ ہمارے خطے اور سمندر میں ہو گا اور پاکستان اس سے قطع تعلق نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہو گی کہ وہ ماضی کی طرح کسی بلاک کا حصہ بنے بغیر امریکہ اور چین کو قریب لانے میں کردار ادا کرے۔ان کے بقول، پاکستان کے چین سے تعلقات مستقل ہیں جب کہ امریکہ سے تعلقات میں اتار چڑھا آتا رہتا ہے۔

نغمانہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 75 سال سے چین اور امریکہ سے تعلقات میں توازن رکھا ہوا ہے اور اگر توازن نہ رکھا ہوتا تو چین سے تعلقات آگے نہ بڑھتے کیوں کہ ہم نے اس معاملے میں امریکی دباؤ کو قبول نہیں کیا۔وہ کہتی ہیں کہ اس سے قبل امریکہ کو پاکستان اور چین کے معاشی تعلقات پر اعتراض نہیں تھا جو کہ اب دیکھنے میں آرہا ہے۔ڈاکٹر فضل الرحمن کے خیال میں سیاسی و عسکری قیادت نے باہمی فیصلہ کیا ہے کہ تمام ممالک سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button