پاکستان
امیر بالاج قتل کیس’ پولیس کی پھرتیاں، دبئی فرار ہونیوالے ملزم کی شناخت
امیربالاج ٹیپوکو قتل کرنے والے ملزم کے ایک اور ساتھی کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم قتل کے دوسرے روز سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا: پولیس
لاہور(کھوج نیوز) ٹیپوٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس کی پھرتیاں رنگ لے آئیں اور قتل کے دوسرے روز دبئی فرار ہونے والے ملزم کی شناخت کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ میں ایک شادی کے دوران قتل ہونے والے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ امیربالاج ٹیپوکو قتل کرنے والے ملزم کے ایک اور ساتھی کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم قتل کے دوسرے روز سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا جبکہ پنجاب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم نے شادی میں شرکت کے لیے رینٹ پر گاڑی حاصل کی تھی،گاڑی برآمد کرکے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔