پاکستان

انتخابات میں شکست’ جہانگیر ترین نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی

جن لوگوں نے انتخابات میں حمایت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور کامیابی پراپنے مخالفین کو مبارکباد دیتا ہوں: جہانگیر ترین

لاہور(کھوج نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات 2024ء میں شکست ملنے کے فوراً بعد سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے انتخابات میں حمایت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور کامیابی پراپنے مخالفین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button