پاکستان

انتخابات نہیں ہوں گے، امیدوار خرچہ نہ کریں: اعتزاز احسن کا حیران کن دعویٰ

نواز شریف کو گرفتار کر کے سیدھا جیل لے جایا جائے'پنجاب اور کے پی میں بہروپیے بٹھائے ہوئے ہیں'نگرانوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ پالیسیاں بنائیں

لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر قانون دان اعتزاز احسن کاکہنا ہے کہ انتخابات نہیں ہوں گے ، اس لیے امید وار خرچہ نہ کریں۔عوام انتخابات کو بھول جائیں، جیل سے بھاگے ہوئے شخص کو کوئی بھی گرفتار کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عوام انتخابات کو بھول جائیں، جیل سے بھاگے ہوئے شخص کو کوئی بھی گرفتار کر سکتا ہے۔ نواز شریف کو گرفتار کر کے سیدھا جیل لے جایا جائے۔ان کاکہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی میں بہروپیے بٹھائے ہوئے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ نگرانوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ پالیسیاں بنائیں۔ فرخ حبیب کے بارے میں اچھی خبریں نہیں آرہی ۔ عمران ریاض جس طرح بازیاب ہوا وہ چل نہیں سکتا کھا نہیں سکتا لیکن کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں۔ ایک سوال پر اعتراز احسن نے کہا کہ سائفر کیس بالکل جھوٹا ہے اور سائفر کو منظر عام پر لانا وزیراعظم کا حق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button