پاکستان

انتخابات کا فروری میں انعقاد،مغربی ممالک کی پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی

مغربی ممالک نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے پارلیمانی انتخابات میں مقررہ وقت سے زائد تاخیر سے ملک کیلیے سنگین نتائج برآمد ہونگے

اسلام آباد(کھوج نیوز)انتخابات کا فروری میں انعقاد،مغربی ممالک کی پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی ،رپورٹس کے مطابق اہم مغربی ممالک نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے پارلیمانی انتخابات میں مقررہ وقت سے زائد تاخیر سے ملک کیلیے سنگین نتائج برآمد ہونگے جس میں ممکنہ طور پر تعلقات میں کمی بھی شامل ہے۔

سفارتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا امریکا اور یورپی یونین انتخابات کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ممالک ہمیشہ جمہوریت کی وکالت کرتے رہے ہیں اور سمجھتے ہیں انتخابات کا انعقاد کسی بھی ترقی پسند جمہوری معاشرے کا نچوڑ ہے۔

مغربی دارالحکومتوں میں خدشات ہیں پاکستان میں انتخابات نہیں ہو سکتے اور موجودہ نگراں سیٹ اپ مقررہ مدت سے آگے جا سکتا ہے۔آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات 90 دن کے اندر کرانا ہوں گے۔ تاہم پی ڈی ایم حکومت کے دور میں مشترکہ مفادات کی کونسل (CCI) نے مردم شماری کے نئے نتائج کی منظوری دی تھی۔

اس اقدام کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا اعلان کرتے ہوئے موقف اختیار کہ وہ قانون کے مطابق آئندہ انتخابات سے قبل ایسا کرنے کا پابند ہے تاہم اس مشق میں 4 ماہ لگیں گے اور اس کے بعد انتخابات ہو سکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا حلقہ بندیوں اور بعض تکنیکی معاملات کی وجہ سے چند ماہ کی تاخیر برداشت کی جا سکتی ہے۔ تاہم، اگر انتخابات اگلے سال فروری سے آگے تاخیر کا شکار ہوئے تو ملک کیلیے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ ایک سفارتی ذریعہ نے بتایا سچ کہوں تو، اگر انتخابات فروری سے آگے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، تو ہمارے لیے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی یہی سطح برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button