پاکستان

انتخابی لائحہ عمل طے، چوہدری نثار کس حیثیت سے الیکشن لڑیں گے؟ اندر کی بات سامنے آگئی

چودھری نثار آزادحیثیت سے آبائی حلقے سے انتخابات لڑیں گے' وہ ماضی میں یہ کہہ چکے تھے کہ وہ آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اتریں گی

راولپنڈی(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے سابق رہنماء چوہدری نثار نے اپنا انتخابی لائحہ عمل طے کرلیا ہے اور وہ اب کس حیثیت سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے؟ اندر کی بات سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار اپنے آبائی انتخابی حلقے این اے 53 سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں چودھری نثار علی خان 23 دسمبر کو راجڑ کے مقام پر پہلے جلسہ سے خطاب کریں گے۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نواحی علاقے میں جلسہ کا وقت دن 2 بجے رکھا ہے۔خیا ل رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر کے آخر میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے یہ اعلان کیا تھا کہ میں نے ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button