پاکستان

انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان، قبائلی ملک کیخلاف مقدمہ درج

چیف آف وزیرستان ملک نصراللہ خان کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او رزمک رسول گل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا

شمالی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کے اعلان پر قبائلی ملک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ میں امن عامہ میں خلل ڈالنے، سرکاری اداروں کو دھمکی دینے سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف وزیرستان ملک نصراللہ خان کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او رزمک رسول گل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں امن عامہ میں خلل ڈالنے، سرکاری اداروں کو دھمکی دینے سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔ درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ رزمک میں دفعہ 144 کے باجود سیکڑوں لوگوں کو جمع کیا گیا، اشتعال انگیز، شرانگیز اور نفرت انگیز خطاب میں ریاست کی عمل داری کو چیلنج کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button