پاکستان

انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی، پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

نگراں وزیراعظم کے معاملہ میں ہم سے کوئی مشاور ت نہیں کی گئی، امید کرتے ہیں کہ الیکشن بروقت شفاف اور مقررہ مدت پر کروائے جائیں گے: ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم نامزد کرنے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمان کے اندر اور باہر ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے لیکن اس کے باوجود نگراں وزیراعظم کے لئے کسی بھی سطح پر ہمیں مشاورت میں شریک نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم منتخب ہونے والے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں پی ٹی آئی جو اس وقت ریاست کے زیر عتاب ہے ، ہزاروں کارکنان بدترین انتقام کا نشانہ بنتے ہوئے جیلوں میں قید ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی پابند سلاسل اور میڈیا میں بدترین سنسر شپ کے نشانے پر ہیں ان معاملات کا فوری نوٹس لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button