پاکستان

انوار الحق کاکڑ کے حلف اٹھاتے ہی مشکلات میں بھی اضافہ، پی آئی اے ملازمین نے 48گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا

حکومت ملازمین کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات کے لیے بیٹھے اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو اس کے ذمہ دار انتظامیہ اور نگراں حکومت خود ہو گی

کراچی(نیوزرپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے حلف اٹھاتے ہی ان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا، پی آئی اے ملازمین نے 48گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی بی اے اور دیگر نمائندہ تنظمیوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ملازمین کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات کے لیے بیٹھے۔گزشتہ 6 سال سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ صدر پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز ہدایت اللہ خان نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری، پی آئی اے ون اور ٹو جیسے اقدامات سے باز رہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے لحاظ سے اضافہ کیا جائے۔ آفیسرز ایسوسی ایشن آف پی آئی اے کے سیکرٹری جنرل صفدر انجم نے کہا کہ پی آئی اے کی تباہی کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیشن بننا چاہیے۔ اوپن اسکائی پالسی ملازمین کے لیے نہیں لائی گئی تھی۔ 2018 میں پی آئی اے کا خسارہ 57 ارب روپے تھا جو اب بڑھ کر 120 ارب ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button