پاکستان
انٹربینک تبادلہ’ پاکستانی روپے کے مقابلہ میں امریکی ڈالر گر گیا
5 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھا ؤ283 روپے 21 پیسے جبکہ اس سے قبل 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا
اسلام آباد(کھوج نیوز) انٹربینک تبادلہ’ پاکستانی روپے کے مقابلہ میں امریکی ڈالر گر گیا ‘ انٹربینک تبادلہ میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکا بھاؤ5 پیسے کم ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 5 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھا ؤ283 روپے 21 پیسے ہے۔ انٹربینک میں ڈالرکا بھا ؤ اس سے قبل 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھا ؤ284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔