پاکستان

انٹرلوپ کمپنی کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر103فیصد کی نمو

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں انٹر لوپ کو14.16ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.99 ارب روپے تھا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر، آن لائن)کپڑے اور ملبوسات بنانے والی کمپنی ”انٹرلوپ” کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر103فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں انٹر لوپ کو14.16ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.99 ارب روپے تھا۔ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو9.58ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 2.27ارب روپے تھا۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 15.17 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6.99 روپے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button