پاکستان

انٹر نیٹ میں فنی خرابی کا معاملہ،پاکستان ریلوے کو ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان

لاہور ریلوے سٹیشن ریزرویشن آفس کا ملک بھر کے تمام ریزرویشن دفاتروں سے 12 گھنٹے سے زائد رابطہ منقطع رہنے سے ٹکٹیں لینے کیلئے آنے والے مساروں کو مشکلات کا سامنا

لاہور( فیض احمد) انٹر نیٹ میں فنی خرابی کا معاملہ،پاکستان ریلوے کو ٹکٹوں کی مد میں ایک روز میں لاکھوں روپے کا نقصان، لاہور ریلوے اسٹیشن ریزرویشن آفس کا ملک بھر کے تمام ریزرویشن دفاتروں سے 12گھنٹے سے زائد رابطہ منقطع رہا سسٹم لنک ڈاؤن ہونے کے باعث ٹکٹوں کی بکنگ اور ٹکٹیں منسوخ کرانے کے لئے آنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ٹکٹوں کی بکنگ کرائے بغیر واپس چلے گئے جبکہ کئی مسافر اپنی ٹکٹیں منسوخ کرانے کے لئے آئے تو انہیں یہ کہہ کر واپس بھجوا دیا گیا کہ انٹرنیٹ میں خرابی پیدا ہونے سے سسٹم بند پڑا ہے اس لئے نہ تو ٹکٹوں کی بکنگ ہو سکتی ہے اور نہ ہی ٹکٹوں کی منسوخی ہو سکے گئی آپ کچھ دیر کے بعد آئیں۔

ذرائع کے مطابق ریلوے اسٹیشن ریزرویشن آفس کا9 بجے صبح ڈیٹا لنک ڈائون ہو گیا جس کے ساتھ ہی ٹکٹوں کی بکنگ کا عمل بھی بند ہو گیا جس پر ریلوے کے شعبہ آئی ٹی کو آگاہ کیا گیا کہ سسٹم نہیں چل رہا جس پر پی ٹی سی ایل حکام کو آگاہ کیا گیا اور کئی گھنٹے تک فنی خرابی دور نہ کی جا سکی اس دوران بتایا گیا کہ انٹرنیٹ فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا ہے اور جلد سسٹم بحال ہو جائے گا لیکن 12 گھنٹے سے زائد سسٹم بند رہا اور انٹرنیٹ میں پیدا ہونے والی فنی خرابی دور نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی بکنگ کا عمل رکنے سے ریلوے کو ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا اسی طرح بعض مسافر اپنی ٹکٹوں کی واپسی کے لیے آئے تو انہیں بھی مایوس واپس جانا پڑا۔ذرائع کے مطابق ریلوے کے شعبہ آئی ٹی کو سسٹم کی اچانک بندش کے حوالے سے ریلوے ریزرویشن آفس کے عملے نے بتایا تو وہ کوئی معقول جواب نہ سکا اور کہا پتہ کرتے ہیں کہ کیا وجہ بنی اور سسٹم اچانک بند ہو گیا۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ کیبل میں خرابی آنے کے باعث انٹرنیٹ سسٹم بند ہو گیا ہے تاہم کئی گھنٹے بعد بھی سسٹم بحال نہ ہو سکا۔ واضح رہے لاہور ریلوے اسٹیشن ریزرویشن آفس کاسسٹم لنک ڈاؤن ہونا معمول بن گیا ہے اس سے قبل بھی کئی بار سسٹم لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ٹکٹوں کے حصول کے لیے آنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ لنک ڈاؤن ہونے کے باعث ٹکٹوں کی بکنگ کا عمل بند رہا جبکہ ٹکٹوں کی بکنگ کرانے کے لئے آنے والے مسافروں کو ریلوے ہیڈ کوارٹر ریزرویشن آفس بجھوا دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button