پاکستان

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران 5 دہشت گردہلاک اور 3 زخمی،کیپٹن حسین جہانگیراورحوالدارشفیق اللہ شہید

کیپٹن حسین جہانگیرآپریشن کی قیادت کر رہے تھے، ان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے جبکہ 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ کا تعلق کرک سے ہے

پشاور(کھوج نیوز)سیکیورٹی فورسز کےپشاور کےعلاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران 5 دہشت گردہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کونپےتلےانداز میں تلاش کیا، فائرنگ کےشدید تبادلےمیں کیپٹن حسین جہانگیراور حوالدارشفیق اللہ نےجامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیرآپریشن کی قیادت کر رہے تھے، ان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے جبکہ 36 سالہ حوالدارشفیق اللہ کا تعلق کرک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہدا کی نمازِ جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈ پشاور، پاک فوج کے افسران، سول حکام اور دیگر شریک ہوئے۔شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیے گئے ہیں جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button