پاکستان

اووربلنگ :بجلی کمپنیوں کےخلاف تہلکہ خیزقدم اُٹھا لیا گیا

نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر لاہور  الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔


اسلام آباد(کھوج نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر لاہور  الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا کے مطابق لیسکو کے تمام ڈویژنز کا اووربلنگ ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے اور 27 فروری تک تمام  ڈویژنز میں اووربلنگ  کا ڈیٹا  فراہم کر دیا جائے گا۔ نیپرا عہدیدار کے مطابق فراہم کردہ ڈیٹاکی روشنی میں ایکسینز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگا اور جو افسران اوور بلنگ میں ملوث ہیں انہیں فیلڈ سے ہٹا دیا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ میں شاہ پور، کوٹ لکھپت، قصور، چونیاں، پھول نگر، شالیمار اور شاہدہ سرفہرست ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف اوور بلنگ کی شکایات سامنے آئی تھیں جس پر بجلی کمپنیوں کے جواب کو نیپرانے غیر تسلی بخش قرار دیدیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button