پاکستان

اٹک جیل کے باہر عمران خان کا استقبال کرنیوالے کارکنان گرفتار

اٹک جیل کے باہر مٹھائی اور پھولوں کے ہار لے کر پہنچنے والے کارکنوں محکمہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا

اسلام آباد(بیورو چیف، مانیٹرنگ ڈیسک) اٹک جیل کے باہر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا استقبال کرنے والے کارکنان کو گرفتار کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کے ہائیکورٹ فیصلے کے بعد ان کے استقبال کیلئے کارکنان کی بڑی تعداد اٹک جیل کے باہر مٹھائی اور پھولوں کے ہار لے کر پہنچ گئے لیکن وہاں پر موجود محکمہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی ہے اور ضمانت پر رہائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کے لیے ایک لاکھ روپے کے مچلکے تیار ہیں۔بیرسٹر گوہر کے مطابق مچلکے جمع کرانے کے لیے مصدقہ نقل کے لئے اپلائی کر دیا ہے، عدالتی آرڈر کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد ضمانتی مچلکے جمع کرائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button