پاکستان

اچھرہ بازار میں خاتون ہراساں کیس، عدالت نے ملزمان کو رہا کر دیا

ملزمان پولیس تفتیش میں قصور وارپائے گئے ہیں لہذا عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(کھوج نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اچھرہ بازارمیں خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں گرفتار دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشدجاوید نے کیس پرسماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل میں کہا کہ ملزمان پولیس تفتیش میں قصور وارپائے گئے ہیں لہذا عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے اچھرہ بازار میں شوہر کے ہمراہ شاپنگ کیلئے آئی خاتون کو لباس پر لکھے عربی حروف کے باعث مشتعل ہجوم کی جانب ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو خوف کے عالم میں اپنا چہرہ چھپاتے دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی شہربانو نقوی اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button