پاکستان

اگر دوبارہ موقع ملاتو 2017ء سے بہتر پاکستان بنائیں گے: نواز شریف کا اعلان

جھوٹے مقدمات، نااہلی اور ہرطرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے صبرو استقامت سے برداشت کرلیا۔ مگرنا انصافی پرمبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کو دوبارہ موقع ملا تو 2017ء سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ن لیگی رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں 5 سالہ نا اہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات، نااہلی اور ہرطرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے صبرو استقامت سے برداشت کرلیا۔ مگرنا انصافی پرمبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔ نوازشریف نے مزید کہا 2017 کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبراورنا انصافی کے فیصلوں نے 2022 تک اس نہج تک پہنچایا، غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس گئی۔ اگراللہ نے ن لیگ کو دوبارہ موقع دیا تو2017 سے بہتر پاکستان بنائیں گے،انشااللہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button