پاکستان

اگر پی ٹی آئی نےبحران سےنکلنا ہےتو چودھری پرویز الٰہی؛سہیل وڑائچ نے بڑی بات کہہ دی

چیئرمین تحریک انصاف انہیں مقتدرہ کےساتھ معاملات طے کرنے کا ٹاسک دےتو ہو سکتا ہے کہ 9مئی اور تحریک انصاف کی دوسری فاش غلطیوں کا تدارک ہوسکے۔

لاہور(ویب ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کارسہیل وڑائچ اپنے ایک مقامی اخبار میں لکھے گئے کالم میں ےبصرہ کرتے ہیں ہیں اور خیال طاہر کرتے ہیں کہ  اگر پی ٹی آئی نے بحران سے نکلنا ہےتو چودھری پرویز الٰہی کے تدبر، معاملہ فہمی اور عقل سے فائدہ اٹھائے، چیئرمین تحریک انصاف انہیں مقتدرہ کےساتھ معاملات طے کرنے کا ٹاسک دےتو ہو سکتا ہے کہ 9مئی اور تحریک انصاف کی دوسری فاش غلطیوں کا تدارک ہوسکے۔ دوسری طرف موجودہ حکومت اور پاکستان کے فیصلہ ساز اداروں سے بھی عرض ہے کہ صلح جو اور ملک کے خیر خواہ چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں رکھ کر کچھ بھلا نہیں ہو گا انکی پوری زندگی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ وہ فوج اور ملکی اداروں کے ساتھ مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

میری رائےیہ ہو گی کہ اسٹیبلشمنٹ شوہدے چودھری پرویز الٰہی کے بڑھاپے اور انکے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ نرمی والا رویہ اپنائے وہ شوگر اور بہت سی بیماریوں کے دائمی مریض ہیں جیل میں انکی بیماریوں میں مزید پیچیدگیاںپیدا ہو چکی ہونگی ۔ ملکی اداروں کو کسی نہ کسی دن تو مخالف سیاسی عناصر سے ڈائیلاگ کرنا ہو گا کیونکہ ہر لڑائی کا انجام تو ڈائیلاگ ہوتا ہے اگر تحریک انصاف سے ڈائیلاگ کرنا ہےتو چودھری پرویز الٰہی سے بہتر کوئی اور آدمی نہیں ہوسکتا۔ چودھری پرویز الٰہی کوبھی جیل کی سختیوں سے کچھ نہ کچھ سبق ملا ہوگا اور وہ بھی چاہیںگے کہ ملک کے اندر قومی مصالحت کی بنیاد رکھی جائے۔

آخر میں توقع یہی ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کا امتحان ختم ہو گا اور دوسری طرف چودھری پرویز الٰہی کو بھی اپنے تدبر سے پی ٹی آئی کی محاذ آرائی کی پالیسی کو ختم کرکے اسے قومی مصالحت کی طرف لانا ہوگا۔ ملک کے مسائل کا حل لڑائی نہیں بلکہ مل کر بیٹھنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button