پاکستان

اہم شخصیات کی پراپرٹیز،سینیٹرفیصل واوڈا کا ہنگامہ خیز دعویٰ منظرعام پرآگیا

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اور پروپیگنڈہ آنے والا ہے جس کی ٹائمنگ بہت اہم ہے، پروپیگنڈہ میں کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی

اسلام آباد (کھوج نیوز)اہم شخصیات کی پراپرٹیز،سینیٹرفیصل واوڈا کا ہنگامہ خیز دعویٰ منظرعام پرآگیا ،سینیٹرفیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اور پروپیگنڈہ آنے والا ہے جس کی ٹائمنگ بہت اہم ہے، پروپیگنڈہ میں کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی۔  سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈہ ہونے کو ہے، کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں‘۔

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ’اس پراپیگنڈہ کی ٹائمنگ چیک کریں، کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی اور اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں؟‘انہوں نے انکشاف کیا کہ ’پروپیگنڈہ میں کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی، ایک مخصوص طبقے کوکلین چٹ دینے کا فرمائشی پروگرام بھی بنایا گیا ہے۔‘ فیصل واوڈا نے سوال اٹھایا کہ ’مہم کا ٹارگٹ ایس آئی ایف سی، دوست ممالک، پاکستانی میں آنے والی عالمی سرمایہ کاری ہے؟ سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہے؟ وقت آنے پرسب بتاؤں گا‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button