پاکستان

ایرانی صدراورکابینہ اراکین کےانتقال پرصدر زرداری اور وزیراعظم کا اظہارافسوس ،اہم اعلان بھی کردیا

ایرانی صدر کےہیلی کاپٹرحادثےمیں جاں بحق ہونےپرصدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےافسوس کا اظہارکیا گیا ہےجب کہ افسوس ناک واقعے پرقومی پرچم کوبھی سرنگوں کردیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)ایرانی صدراورکابینہ اراکین کےانتقال پرصدر زرداری اور وزیراعظم کا اظہارافسوس ،اہم اعلان بھی کردیا۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق  ایرانی صدر کےہیلی کاپٹرحادثےمیں جاں بحق ہونےپرصدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےافسوس کا اظہارکیا گیا ہےجب کہ افسوس ناک واقعے پرقومی پرچم کوبھی سرنگوں کردیا گیا ہے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نےایرانی صدرسید ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مسلم امہ کے لیے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے۔ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ ایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے تھے۔ آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ پچھلے ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری گفتگو کے دوران، میں نے انہیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم پایا۔ صدر رئیسی ہمیشہ پاکستان اور یہاں کے عوام کو خاص مقام دیتے تھے۔ ان کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ صدر رئیسی کو علاقائی اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوششوں پر ایران، پاکستان اور عالم اسلام میں یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے، ناقابل تلافی نقصان کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ایران کے عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی ایرانی صدر کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نےاپنےبیان میں کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے احترام میں پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدر رئیسی پاکستان کے بہت اچھے دوست تھے، اس دْکھ کی گھڑی میں برادر ملک ایران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج ملک بھر میں ایرانی صدر و وزیر خارجہ کی وفات پر یوم سوگ منایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button