پاکستان

ایران سےتیل کی اسمگلنگ،کون کون ملوث؟ تمام کردار بے نقاب

حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)ایران سےتیل کی اسمگلنگ،کون کون ملوث؟ تمام کردار بے نقاب ، آرمی چیف کی ڈنڈا بردارفورس نے پکڑ دھکڑ شروع کردی، حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام بھی ملوث ہیں اور 29 سیاستدان ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا کاروبار کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبارمیں ملوث ہیں، سب سے زیادہ 205 ڈیلر پنجاب، خیبرپختونخوا میں 183، سندھ میں 176، بلوچستان میں 104، آزاد کشمیر میں 37 اور اسلام آباد میں 17 ڈیلرز حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہے ہیں۔ ایران سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب 81 کروڑ لیٹر سے زیادہ تیل اسمگل ہوتا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے باعث پاکستان کو سالانہ 60 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button