پاکستان

ایس آئی ایف سی اجلاس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آئوٹ، وجہ بھی منظر عام پر آگئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی اجلاس سے آئوٹ مرکز کے خلاف بیانات دینے اور دھمکیاں دینے پر کیا گیاہے: ذرائع

اسلام آباد (کھوج نیوز) 25مئی کو ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیوں نہیں مدعو کیا گیا ؟ اس حوالے سے اصل وجہ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 مئی کو ہونے والے ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مرکز کے خلاف بیانات دینے اور دھمکیاں دینے کی وجہ سے نہیں بلایا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ کو بلایا گیا ہے،ایس آئی ایف سی اجلاس کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا نام فہرست میں شامل ہے،ایس آئی ایف سی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button