پاکستان

ایف آئی اے حکام کا دبنگ ایکشن، ہنڈی کا کام کرنیوالوں کی شامت آگئی

پنجاب بھر میں منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائیاں کرنے کیلئے ایف آئی اے لاہور سمیت، فیصل آباد،گوجرانوالہ، ملتان اور دیگر تفتیشی افسروں کو ٹاسک دیدیا گیا

لاہور( فیض احمد ) ایف آئی اے حکام نے ہنڈی حوالہ کے غیرقانونی اوربغیر لائسنس کے کرنسی کی خریدو فروخت کرنے والے منی ایکسچینجرسمیت منی لانڈرنگ میں ملوث بڑے گروہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرنے کے لئے تفتیشی افسروں کو ٹاسک دے دیا اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہنڈی حوالہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی فہرستیں بھی تیار کریں اور کاروبار کے لین دین میں ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقم کی ترسیل کا کام کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور انہیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان خالد انیس اور ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون ون سرفراز ورک نے اس حوالے سے متعلقہ شعبے پر مشتمل اسپیشل سکوارڈ تشکیل دے دیئے ہیں ۔علاوہ ازیں ایف آئی اے گوجرانوالہ، گجرات کو بھی اسپیشل ٹاسک دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ہنڈی حوالہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ کی لسٹیں تیار کرنے سمیت ان کے کوائف بھی جمع کریں تاکہ ہنڈی حوالہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ کے خلاف گھیرا تنگ کر کے ان کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے ۔ذرائع کیمطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کی جانب سے ٹاسک ملنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خواجہ حماد نیہنڈی حوالہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ایف آئی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ایک بڑے گروہ سمیت بعض ملزمان کو ہنڈی حوالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے ہنڈی حوالہ اور منی لانڈرنگ کی رسیدیں اور دیگر ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اس گروہ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے پنجاب بھر میں ہنڈی حوالہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے کے لیے ایف آئی اے لاہور سمیت، ایف آئی اے فیصل آباد،گوجرانوالہ، ایف آئی اے ملتان اور دیگر تفتیشی افسروں کو ٹاسک دے دیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے گروہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کریں اور ان کے سب ایجںنٹوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور ان کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے ۔واضع رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے چند روز قبل بھی ہنڈی حوالہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث بڑیگروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے شاپنگ پلازوں اور مارکیٹوں میں منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کے ذریعے کام کرنے والے تاجروں کے خلاف بھی کریک ڈان تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے اور ان کی فہرستیں تیار کر نے کا بھی ٹاسک دے دیا ہے۔تاکہ ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button