ایف بی آر افسران کی نا اہلی، ٹیکس چوروں کو کھلی چھوٹ مل گئی
نان فائلرز کے خلاف ایکشن لینے سے قبل انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہیں کیا جاسکا، نان فائلرز کے خلاف اقدامات سے ایف بی آر کو عدالتوں سے قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا
اسلام آباد(کھوج نیوز) محکمہ ایف بی آر افسران کی نا اہلی کے باعث کے ٹیکس چوروں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے ، نان فائلرز کے خلاف سمز بند ، کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی شق 114B کے تحت کارروائی کی جانی تھی، نان فائلرز کے خلاف ایکشن لینے سے قبل انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہیں کیا جاسکا، نان فائلرز کے خلاف اقدامات سے ایف بی آر کو عدالتوں سے قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مارچ تک فعال ٹیکس دہندہ لسٹ جاری کرنے کے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، نان فائلرز کے خلاف سمز بند،کنکشن منقطع کے علاوہ جرمانہ لگانے کے اقدامات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر لیگل ایشوز کے مسائل اور ڈیٹا مکمل نہ ہونے کے باعث نان فائلرز کے خلاف ایکشن نہیں لے سکا، اقدامات کے تحت جون 2024 تک 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانیکا ہدف تھا۔