پاکستان

ایف بی آر نے جائیداد کی خریدو فروخت پر نیا ٹیکس عائد کر دیا

جائیداد خرید و فروخت،ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصولی کی ہدایت ' غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے وقت ٹیکس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ مہیا کرنا لازمی قرار

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، انٹرنیوز)ایف بی آر نے جائیداد کی خریدو فروخت پر نیا ٹیکس عائد کر دیا ‘ ایف بی آرنے جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصول کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصول کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبائی ریونیو بورڈز اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس ایک سے بڑھا کر 2فیصد کر دیا گیا ہے۔غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر 3سال کا استثنیٰ بھی ختم کر دیا گیا ہے جب کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے وقت ٹیکس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ مہیا کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button