پاکستان

ایف بی آر نے نان فائلرز کی کتنی سمیں بند کیں؟ بڑا سچ سامنے آگیا

پی ٹی اے نے خود کو سمز بند کرنے کے مسئلے سے علیحدہ کرلیا ہے، اس کے پاس سم بندکرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں: پی ٹی اے کا مؤقف

اسلام آباد(کھوج نیوز) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کتنی سمیں بند کی ہیں؟ اس حوالے سے بڑا سچ سامنے آنے کے بعد سب کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ٹیلی فون کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں ایف بی آر نے سمز بندکرنیکے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے، حکومت کے فیصلے پر ہرحال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے خود کو سمز بند کرنے کے مسئلے سے علیحدہ کرلیا ہے، پی ٹی اے کا مؤقف ہے اس کے پاس سم بندکرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button