پاکستان

ایف بی آر کی کارروائی، ٹیکس گوشوارے جمع، سینکڑوں افراد کی موبائل سمز بحال

اب تک65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئرکیا گیا، ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرزکی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی: ایف بی آر

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایف بی آر کی نان فائلرز کے خلاف کارروائی کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں کیونکہ ٹیکس گوشوارے جمع کروائے جانے کے بعد سینکڑوں افراد کی موبائل سمز بحال کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئرکیا گیا، ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرزکی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیارکی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button