پاکستان

ایلیٹ فورس کی وردی اعزاز کےساتھ ایک بڑا امتحان ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ سےپُرجوش خطاب

مریم نوازشریف نےلاہورمیں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کےدوران کہا کہ مجھےجان کریہ خوشی ہوئی کہ پاس آؤٹ ہونےوالے  860 جوانوں میں 70 خواتین بھی شامل ہیں

لاہور(کھوج نیوز) ایلیٹ فورس کی وردی اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑا امتحان ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ سے پُرجوش خطاب،رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےپولیس کےبعد اب ایلیٹ فورس کی وردی پہن کرپاسنگ آؤٹ پریڈمیں شرکت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےلاہورمیں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کےدوران کہا کہ مجھےجان کریہ خوشی ہوئی کہ پاس آؤٹ ہونےوالے  860 جوانوں میں 70 خواتین بھی شامل ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ وردی نہیں ہے،قومی خدمت ہےجو چند قوم کےبیٹےبیٹیوں کےنصیب میں آتی ہے،وردی اعزاز کے ساتھ ساتھ بہت بڑا امتحان بھی ہے، وہ وقت دور نہیں جب پولیس پر لگے دھبے ہم دھوئیں گے۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب بھی کسی شہید کو دیکھتی ہوں یہ سوچتی ہوں کہ شہادت کاجذبہ بھی کیا جذبہ ہے، تمام شہدا کو سلام، خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام شہدا کو بلند درجات سے نوازے۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس فورس میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، آئی جی پنجاب کو جو بھی ضرورت ہو گی انہیں فراہم کیا جائے گا، وسائل میں کمی نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button