پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان اورمسلم لیگ ن کےدرمیان اہم پیشرفت سامنےآگئی

سندھ کی گورنر شپ اور وزارتوں پر آئندہ دو سے تین روز میں حتمی مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان گزشتہ روز ہوئے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کی گورنر شپ اور وزارتوں پر آئندہ دو سے تین روز میں حتمی مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی 3 رکنی کمیٹی لاہور میں مذاکرات کے بعد کراچی پہنچ گئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی کمیٹی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں قائدین نے اتفاق کیا تھا کہ عوام کی خدمت کے لیے ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button