پاکستان

ایم کیو ایم کا تہلکہ خیزاعلان،پیپلزپارٹی کےسندھ میں ہاتھ پاؤں پھول گئے

مسلم لیگ (ن )اور متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔

لاہور(کھوج نیوز )ایم کیو ایم کا تہلکہ خیزاعلان،پیپلزپارٹی کےسندھ میں ہاتھ پاؤں پھول گئے،رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )اور متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طے پایا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں( ن) لیگ اور ایم کیوایم مل کر حصہ لیں گی ، نوازشریف کی دعوت پر ایم کیوایم کے دوست تشریف لائے ہیں، معاشی بحران سے نکلنے کیلئے وسیع اشتراک عمل کی ضرورت ہے ،دونوں جانب سے کمیٹیوں کا بھی اعلان کیاجا ئے گا ،بشیر میمن کو مسلم لیگ سندھ کا نیا صدر نامز د کیا گیاہے ، ایم کیوایم اور (ن )لیگ کے درمیان آئینی اور قانونی معاملات پر بھی مشاورت ہو گی ، پچھلی حکومت میں بھی ہم نے ایک چارٹر پر دستخط کیے تھے ، طے پایا ہے کہ مختلف قومی امور پر آپس میں مشاور ت کی جائے ۔
فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری گفتگو کا اعلامیہ بھی جاری ہو گیاہے ، فیصلہ کرناہے کہ سیاسی اور معاشی حالات کا مقابلہ کس طرح کرنا ہے ، صرف ایک ساتھ انتخاب نہیں لڑنا بلکہ چیلنجز کا بھی سامنا کرنا ہے ،معیشت کے سنگین مسائل کے حل کیلئے بھی سر جوڑ کر بیٹھنا ہے ، انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button