پاکستان

ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنرشپ اوردو سےتین وزارتیں ملیں گی

(ن) لیگ نے کابینہ کے وزیروں کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے

لاہور(کھوج نیوز)ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ اور دو سے تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کابینہ کے وزیروں کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایم کیوایم کو میری ٹائم کی وزارت مل سکتی ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ سندھ کی گورنرشپ کے لیے نام پر ایم کیو ایم میں دو رائے پائی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا ایک گروپ کامران ٹیسوری کو گورنر دیکھنا چاہتا ہے اور دوسرا گروپ خوش بخت شجاعت کو گورنر بنانے کا خواہش مند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button