پاکستان

این اے 117 لاہور 1 میں علیم خان نے آزادامیدوار علی اعجاز کو مات دیدی

استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان 72519 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار علی اعجاز 31586 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

لاہور(کھوج نیوز) غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے این اے 117 لاہور 1 کے آزاد امیدوار علی اعجاز کو شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 117 لاہور 1 کے تمام 329 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں ۔ این اے 117 لاہور 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان 72519 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی اعجاز 31586 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ادھر پی پی 149 لاہور کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان 51 ہزار 756 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ذیشان رشید 47 ہزار 998 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button