پاکستان

این اے 128 کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ، عون چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کو شکست دیدی

عون چوہدری نے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ جبکہ سلمان اکرم راجہ نے ایک لاکھ  59 ہزار 24 ووٹ حاصل کیے : غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

لاہور (کھوج نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کا غیر سکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ،اس نتیجہ کے تحت استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کو شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 128 لاہور 12 کے تمام 433 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری نے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ عون چوہدری کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا تھے جو ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button