پاکستان

این اے 2سوات 1 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، آزار امیدوار نے ن لیگی امیر مقام کو پچھاڑ دیا

آزاد امیدوار امجد علی خان 88938 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیر مقام 37764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

سوات(کھوج نیوز) حلقہ این اے 2 سوات 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیر مقام کو آزاد امیدوار امجد علی خان نے پچھاڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 2 سوات 1 کے تمام 341 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 88938 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیر مقام 37764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button